حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن پر آج منفرد ’ریل میوزیم ‘ شو کیسنگ کا افتتاح انجام دیا گیا ۔ اس طرح میوزیم میں ریلوے کی عصری ترقیات کا شوکیس بھی رہے گا ۔ تسلیم شدہ مسافرین کے لیے مفت داخلہ رہے گا جو آوٹ باونڈ اور ان باونڈ ٹیکیٹس بشمول پلیٹ فارم ٹیکٹس رکھتے ہوں ۔ دوسروں کے لیے میوزیم کے مشاہدہ کے لیے برائے نام فیس ہوگی ۔ پی کے سریواستو جنرل مینجر اس کا منصوبہ بنایا اور کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن کی نشاندہی کی اور آریل میوزیم کا مشاہدہ کیا اور ان کے ہمراہ ایس کے اگروال ایڈیشنل جنرل مینجر ، کبیر احمد چیف میکانیکل انجینئر ، ایس این سنگھ پرنسپل چیف انجینئر ، این جھا چیف آپریشنل مینجر ایس سی آر اور متعدد دیگر پرنسپل ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ موجود تھے ۔ یہ میوزیم نظام دور کے ونٹیج فوٹو گرافس کا ڈسپلے کررہا ہے ۔ اس موقع پر جنرل مینجر نے ڈی آر ایم کی صدارت کی اور اس خصوصی طور پر ترتیب دئیے گئے میوزیم کی کمیشننگ کے لیے ان کی ٹیم کی ستائش کی ۔ اس موقع پر مسز ارونا سنگھ ڈیویژنل ریلوے مینجر ، حیدرآباد ڈیویژن انچارج ، میوزیم نے مشاہدہ کرنے والوں کا استقبال کیا ۔۔