ایم پدمنابھم کون ہیں ؟
وہ بہت زیادہ سفر کرنے والے ایک کاپو سیاستدان ہیں جو این ٹی راما راؤ حکومت میں وزیر تھے ، انہوں نے اس وقت ان کا جاب چھوڑ دیا اور اس کے بعد وہ کاپوس کے ایک ہیرو بن کر ابھرے ۔۔
کاپو کنڈرم ( معمہ )
کچھ وقت کے پیچ و تاب کھاتے ہوئے کوٹہ کے لیے کاپو ایجی ٹیشن اچانک آندھرا پردیش میں نمبر ایک ایشیو بن گیا اور چندرا بابو نائیڈو کے بہترین پلانس کے لیے خطرہ بن گیا ۔
وہ کون ہیں ؟
کاپوس چار متعلقہ ذاتوں یا سب ۔ کاسٹس کاپوس ، تلیگاس ، آنٹیرلس اور بالیجاس کا ایک اما لگم ہیں ۔۔
وہ کیا چاہتے ہیں ؟
بیاک ورڈ کلاسیس کی فہرست میں شمولیت چاہتے ہیں تاکہ جابس اور تعلیم میں انہیں کوٹہ حاصل ہو ۔۔
وہ کیوں اہم ہیں ؟
وہ آندھرا پردیش کی آبادی کا 27 فیصد حصہ ہیں اور پوری ریاست آندھرا پردیش میں یکساں طور پر پھیلے ہوئے ہیں ۔ اور کسی بھی پارٹی کو کامیاب بنانے میں وہ سیاسی طور پر اہمیت رکھتے ہیں ۔۔
اب احتجاج کیوں ؟
چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے انہیں کوٹہ فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ لیکن دوسرے گروپس نے جو پہلے ہی بی سی فہرست میں ہیں اس کی مخالفت کی ہے کیوں کہ اس سے ان کے کوٹہ میں کمی ہوگی ۔۔
نائیڈو نے کیا کیا ہے ؟
اس عمل کو تنازعات سے پاک بنانے کے سلسلہ میں جائزہ لینے کے لیے ایک کمیشن قائم کیا ہے ۔۔
سیاسی کیالکولس کیا ہے ؟
نائیڈو حکومت کے اہم حلیف اداکار پون کلیان ایک کاپو ہیں ۔ وہ نائیڈو سے ووٹ چھین سکتے ہیں ۔
کاپو ووٹ پر کانگریس ، بی جے پی اور وائی ایس آر سی کی جانب سے بہت زیادہ توجہ دی جاتی ہے ۔
اگر کاپوس کو بی سی فہرست میں لایا جاتا ہے تو اس سے بیاک ورڈ کلاس ووٹ کی تقسیم کے لیے راہ ہموار ہوسکتی ہے ۔ جو آبادی کا تقریبا 48 فیصد ہیں ۔۔