حیدرآباد۔/3فبروری، ( پی ٹی آئی) پولیس نے آندھرا پردیش کے ضلع مشرقی گوداوری میں اتوار کے دن پھوٹ پڑنے والے تشدد کے سلسلہ میں 63کیسیس درج کیا ہے۔ کاپو طبقہ کے ارکان کے جلسہ کے دوران یہ تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ کاپو طبقہ کے ارکان پسماندہ طبقات کے زمرہ میں تحفظات دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کررہے تھے۔ کاپو لیڈر اور سابق وزیر ایم پدمانابھم کو ان کیسوں میں اصل ملزم بتایا گیا ہے۔