کاپو برادری کو تحفظات کے عہد کی پابندی : چندرا بابو نائیڈو

وجئے واڑہ 31 جنوری ( پی ٹی آئی ) کاپو برادری کی جانب سے بی سی زمرہ کے تحت تحفظات فراہم کرنے کے مطالبہ پر احتجاج کے دوران چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے آج کہا کہ وہ کاپو برادری کو تحفظات فراہم کرنے کے عہد کے پابند ہیں۔ نائیڈو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کاپو برادری کو تحفظات فراہم کرنے کے عہد کے وہ پابند ہیں اور اس کیلئے پہلے ہی ایک عدالتی کمیشن قائم کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ کی بنیاد پر تحفظات کے فوائد اس برادری کو بھی پہونچائے جائیں گے۔