کاٹجو کی فیس بُک پر اپنے بیان کی وضاحت

نئی دہلی۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مارکنڈے کاٹجو نے جنہوں نے ہندوستان کے تین سابق چیف جسٹسیس پر الزام عائد کیا ہے، آج سوال کیا کہ اگر ایڈیشنل جج لاہوٹی کیخلاف منفی رپورٹ حاصل ہوئی تھی تو اس وقت کے چیف جسٹس آف انڈیا نے سپریم کورٹ کے تین ججس پر مشتمل کالیجیم کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں وہ خود بھی شامل تھے اور جسٹس وائی کے سبھروال اور جسٹس روما پال ارکان تھے۔ انہوں نے حکومت ہند کو رپورٹ روانہ کی تھی کہ لاہوٹی کی میعاد میں توسیع نہ کی جائے۔ انہوں نے اپنے کل کے بیان کے وقت کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ان کے بیان کے وقت کے بارے میں شک پیدا ہوگیا ہے۔ چند ٹامل شہریوں نے فیس بُک پر کئی معاملات کا حوالہ دیا ہے ، اس لئے وہ مدراس ہائیکورٹ میں اپنے چند تجربات کے بارے میں فیس بُک پر ہی جواب دیں گے۔