کاویری مینجمنٹ اسکیم مسودے کو سپریم کورٹ کی منظوری

نئی دہلی۔18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج مرکز کے کاویری مینجمنٹ اسکیم مسودے کو منظوری دے دی جو اس دریا کے چار جنوبی ریاستوں میں پانی کی پرسکون تقسیم کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی زیر قیادت بنچ نے اس اسکیم کے بارے میں کرناٹک اور کیرالا حکومتوں کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے انہیں محاسن سے عاری قرار دیا۔ اس بنچ میں جسٹس اے ایم کھانڈویلکر اور جسٹس ڈی وائی چندر چور بھی شامل ہیں۔ عدالت نے کہا کہ کاویری واٹر ڈسپیوٹس ٹربیونلس کا ایوارڈ جس میں فاضل عدالت نے ترمیم کی ہے، اسے کاویری مینجمنٹ اسکیم کی جانب سے منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا۔