نئی دہلی۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کرناٹک کی جانب سے داخل کی گئی ایک عرضی جس میں ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل کی وجہ سے کاویری ڈرافٹ اسکیم پر عمل آوری کو روک دینے کی اپیل کی گئی تھی، آج سپریم کورٹ کی جانب سے رد کردی گئی ۔ اس کے علاوہ اپیکس کورٹ نے مرکز سے درخواست کی کہ وہ وقت بہ وقت چاروں ریاستوں کو پانی کی تقسیم پر ہدایات جاری کرے۔