گوما؍ ڈیموکریٹک جمہوریہ کانگو 27، فروری (سیاست ڈاٹ کام) وسطی افریقی ملک کانگو جمہوری ریاست کے مشرقی علاقے میں گزشتہ دو دنوں سے جاری بین برادری لڑائی میں 15شہریوں سمیت کم از کم 22 افراد کی موت ہو گئی۔مقامی انتظامیہ کے افسر ہوپ سبینی نے آج اس بات کی اطلاع دی۔مسٹر سبینی نے رائٹر کو بتایا کہ ’ہوٹو‘تسلط والے ’نیاتر‘ ادھڑے کے جنگجوؤں نے اتوار کو کلوسی گاؤں میں ’ناندے‘غلبہ والے ’مائی مائی مزینبے‘نامی ایک دیگر دھڑے پر حملہ کر دیا۔ اس کے بعد اسی طرح کی جھڑپ ’بوالناڈا’ میں بھی ہوئی ہے ۔مسٹر سبینی کے مطابق اس بین برادری لڑائی میں کلو سی گاؤں میں 11 شہریوں کی موت ہوگئی جبکہ بوالانڈا میں چار شہری اور سات باغی مارے گئے ۔