کانگریس کے ساتھ انضمام کیلئے ٹی آر ایس کی سخت شرائط

حیدرآباد 18 فروری (پی ٹی آئی) کانگریس کیلئے صورتحال کو مزید پیچیدہ بناتے ہوئے ٹی آر ایس نے پارٹی کے کانگریس میں انضمام کیلئے مبینہ طور پر لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں زائد نشستوں کی مانگ کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹی آر ایس 17 لوک سبھا نشستوں کے منجملہ تقریباً نصف اور ایک تہائی اسمبلی نشستوں کی خواہاں ہے۔ اگرچہ کانگریس نے اِس معاملہ میں تبصرہ سے گریز کیا ہے لیکن ٹی آر ایس کیلئے بھی سیاسی صورتحال فی الحال سازگار نظر نہیں آرہی ہے۔ حکمراں کانگریس کیلئے جس کے تلنگانہ میں 12 ارکان پارلیمنٹ اور 46 ارکان اسمبلی ہیں، ٹی آر ایس کو زائد نشستوں کی فراہمی ایک چیلنج سے کم نہیں ہوگی۔