پرچہ نامزدگی کی عدم دستبرداری پر اقدام ، چیرمین تادیبی کمیٹی ایم کودنڈا ریڈی
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ پردیش کانگریس تادیبی کمیٹی نے آج کانگریس کے باغی امیدواروں کو 6 سال کے لیے پارٹی سے برطرف کردیا ۔ آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تادیبی کمیٹی کے صدر نشین مسٹر ایم کودنڈا ریڈی نے بتایا کہ آج صبح تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کا تلنگانہ کے صدر پردیش کمیٹی مسٹر پنالہ لکشمیا کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا جس میں تادیبی کمیٹی کے رکن و رکن قانون ساز کونسل مسٹر محمد فاروق حسین کے علاوہ دوسروں نے شرکت کی ۔ پارٹی نے 12 اسمبلی حلقوں سے مقابلہ کرنے والے باغی امیدواروں کو فوری دستبرداری اختیار کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ تاہم باغی امیدواروں نے پارٹی کے فیصلے کو قبول نہیں کیا جس پر پارٹی کے امیدواروں اضلاع کانگریس صدور اور سینئیر قائدین سے مشاورت کرنے اور ساتھ ہی کانگریس کے انچارج جنرل سکریٹری مسٹر ڈگ وجئے سنگھ سے منظوری حاصل کرنے کے بعد اسمبلی حلقہ جات عادل آباد سے آمنہ خاں بیلم پلی سے سی شنکر منگڈو سے ۔ پی شرونتی ۔ حضور آباد سے بھیم راؤ ۔ راما گنڈز سے کے ہری ناتھ ۔ کورٹلہ سے نرسنگ راؤ ۔ یاقوت پورہ سے قاسم خاں ۔ مکتھل سے سگاروپا ۔ کلواکرتی سے کے نارائن ریڈی ۔ ابراہیم پٹنم سے مالریڈی رام ریڈی ۔ پالکرتی سے لکشمی نارائن نائیک اور نظام آباد مہیلا کانگریس صدر ۔ اروناتھرا چند باغی امیدواروں نے مقابلہ سے دوری اختیار کرنے اور پارٹی امیدواروں کی تائید کرنے سے اتفاق کیا ہے اس لیے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔۔