کانگریس کی کامیابی یقینی : جانا ریڈی

حیدرآباد ۔ 4 ؍ مئی ( سیاست نیوز) سینئر کانگریس قائد و سابق وزیر مسٹر کے جاناریڈی نے ادعا کیا کہ ریاست تلنگانہ میں پہلی حکومت تلنگانہ کانگریس پارٹی ہی تشکیل دے گی ۔ اور کہا کہ مزید ایک ہفتہ بعد حقیقی صورتحال واضح ہو جائیگی ۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر کے جانا ریڈی نے کہا کہ تمام قائدین کے اندازے غلط ثابت ہوں گے ۔ کیونکہ تلنگانہ عوام نے علحدہ ریاست تلنگانہ تشکیل دینے والی کانگریس پارٹی کی تائید میں ووٹ دیا ہے جس کی روشنی میں وہ مذکورہ ادعا کر پا رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پارٹی نے کئی سینئر قائدین کے ساتھ اپنی قیامگاہ پر منعقدہ انتخابات کے سلسلہ میں ہوئی رائے دہی کا مکمل جائزہ لیا گیا اور ہوئی رائے دہی کے مطابق کانگریس پارٹی کو زیادہ سے زیادہ نشستوں پر کامیابی حاصل ہوسکے گی ۔ اور ایک اکثریت رکھنے والی پارٹی کی حیثیت سے ابھرے گی ۔