کانگریس کی مجلس عاملہ کا مجوزہ اجلاس ملتوی

نئی دہلی ۔27 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج مقررہ مجلس عاملہ کا اجلاس جو احمدآباد میں ہونے والا تھا ملک کی موجودہ صیانتی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کردیا ہے ۔ صدر کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہاکہ کانگریس قائدین نے مجلس عاملہ کے احمدآباد اجلاس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ راہول گاندھی بھی اس کی تائید میں تھے ۔ پارٹی کے اعلیٰ قائدین اس اجلاس میں شریک ہونے کی توقع تھی ۔ بعد ازاں راہول گاندھی احمدآباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرنے والے تھے ۔