حیدرآباد۔ 26 اگست (این ایس ایس) کانگریس کی متعدد خاتون قائدین آج یہاں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر این اتم کمار ریڈی کو راکھی باندھتے ہوئے مٹھائی پیش کی۔ کانگریس کی ان خاتون قائدین میں شعبہ خواتین کی صدر ناریلا شاردا بھی شامل تھیں جنہوں نے اتم کمار ریڈی کی رہائش گاہ پہنچ کر راکھی باندھی۔ صدر پردیش کانگریس کمیٹی نے رکھشا بندھن تہوار کے موقع پر ریاست کے عوام بالخصوص خواتین کو مبارکباد دی۔ کانگریس کی قومی رہنما سیتا اَکا نے کوڑنگل کے رکن اسمبلی ریونت ریڈی کو بھی راکھی باندھی ۔