نئی دہلی : کانگریس کی افطار پارٹی میں ایک مرتبہ پھر اپوزیشن نے اپنے اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے ۔اس کے علاوہ سابق صدر جمہوریہ پرنب مکرجی ،پرتیبھا پاٹل ، حامد انصاری ، ڈاکٹر منموہن سنگھ سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
راہل گاندھی کے صدر بننے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی افطار پارٹی میں اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے شرکت کرتے ہو ئے جہاں ایک طرف قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے وہیں آئندہ انتخابات کے پیش نظر اپنی سیاسی طاقت کا بھی مظاہرہ کیا ۔
اس افطار پارٹی میں علماء کرام ، دانشوارا ں ملت ، صحافیوں ، سماجی کارکنان نے خاص شرکت کی او رملک میں امن و اتحاد کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔