کانگریس کیلئے ہندوستانی فوجی سربراہ ’’سڑک کے غنڈے‘‘

بی جے پی کے قومی سربراہ ’’سونے دے منڈے‘‘ : بی جے پی کا شدید ردعمل
نئی دہلی ۔ 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری تقریب میں پاکستانی قومی جنرل قمر جاوید باجوہ سے پنجاب کابینہ کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو کے بغلگیر ہونے کے مسئلہ پر سدھو کی پریس کانفرنس کے چند منٹ بعد ہی بی جے پی ترجمان سمبت پاترا نے جوابی پریس کانفرنس منعقد کی اور الزام عائد کیا کہ نوجوت سنگھ سدھو اپنے اس دورہ کے ذریعہ ’’ہندوستانیوں کو گھسیٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہ بڑے افسوس کی بات ہیکہ نوجوت سنگھ سدھو یہ کہتے ہوئے کہ ہندوستانیوں کے دل چھوٹے ہوتے ہیں اس طرح وہ ہندوستانیوں کو کمتر بتانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس مسئلہ پر ہم سدھو سے نہیں بلکہ راہول جی سے جواب طلب کرتے ہیں کہ ایا راہول جی ہندوستان میں ایک متوازی حکومت چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ سمبت باترا نے مزید الزام عائد کیا کہ جنرل باجوہ سے بغلگیر ہونا ہندوستانی فوج کی توہین ہے۔ اس طرح کانگریس کیلئے ہمارے فوجی سربراہ ’’سڑک کے غنڈے‘‘ ہوتے اور پاکستان کے فوجی سربراہ ’’سونے کے منڈے‘‘ ؟ ہیں۔ نوجوت سنگھ سدھو کے دورہ پاکستان کے تنازعہ نے سیاسی رخ اختیار کرلیا ہے۔ اس مسئلہ پر اپوزیشن کانگریس اور حکمراں بی جے پی کے درمیان نئی بحث چھڑ گئی ہے۔