کانگریس کو مزید نوجوان اور خواتین درکار : راہول

کوچی ۔ 13 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج نوجوانوں اور خواتین سے پارٹی میں شامل ہوکر بڑا رول ادا کرنے کی اپیل کی ۔ راہول جو یوتھ کانگریس کے زیراہتمام ضلع الاپوڑہ کے نورناڈ میں یوا کیرالا یاترا میں حصہ لینے کے بعد واپس ہورہے تھے ، نیڈمبا سری ایرپورٹ پر اخباری نمائندوں کو بتایا کہ پارٹی چاہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اور خواتین بڑی ذمہ داری سنبھالیں ۔ ’’میں تمام خواتین اور نوجوانوں کو کانگریس میں کام کرنے کی دعوت دیتا ہوں ‘‘۔ انھوں نے اس ریاست میں انٹری پرینرشپ کی حوصلہ افزائی کی ضرورت پر زور دیا جس سے زیادہ نوکریاں پیدا کرنے میں مدد ملے گی ۔