کانگریس کو علاقائی لیڈر ‘وزیراعظم بننے میں اعتراض نہیں

شملہ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کو وزیراعظم کے عہدہ کیلئے کسی علاقائی پارٹی لیڈر کی تائید کرنے میں اعتراض نہیں ۔ بھلے ہی وہ واحد بڑی پارٹی بن کر ابھرے ۔ پارٹی لیڈر غلام نبی آزاد نے آج شملہ اور اس سے قبل پٹنہ میں یہی بات کہی کہ ہائی کمان نے پہلے ہی واضح کردیا ہیکہ کانگریس کو علاقائی پارٹی سے وزیراعظم بنانے کی مخالف نہیں ہے۔ کانگریس کو اگر پی ایم کا عہدہ پیش نہ کیا جائے تو وہ مسئلہ نہیں بنائے گی۔