کانگریس کو ضلع پریشد منڈل پریشد چناؤ میں جیت کا یقین

حیدرآباد 5 مئی (سیاست نیوز) کانگریس کے قائدین تلنگانہ میں ضلع پریشد منڈل پریشد چناؤ میں کامیابی کے لئے جی جان سے محنت کررہے ہیں۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر اتم کمار ریڈی، ورکنگ پریسڈنٹس پونم پربھاکر، اے ریونت ریڈی، ارکان اسمبلی ڈی سریدھر بابو، روہت ریڈی، سابق ایم ایل اے کومٹی ریڈی وینکٹ ریڈی، رکن قانون ساز کونسل ٹی جیون ریڈی، سی ایل پی لیڈر ملو بھٹی وکرامارکا اور نائب صدر پردیش کانگریس ملو روی گرمی کی پرواہ کئے بغیر سرگرم مہم چلارے ہیں۔ ان قائدین نے اعتماد ظاہر کیاکہ رائے دہی بیالٹ پیپرس کے ذریعہ ہوگی اس لئے کانگریس کو شاندار کامیابی حاصل ہوگی۔