کانگریس کا کشمیر میں پنچایت چناؤ لڑنے کا فیصلہ

سرینگر ۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی جموں و کشمیر یونٹ نے آج کہا کہ وہ ریاست میں آنے والے شہری مجالس مقامی اور پنچایت چناؤ لڑیگی اگر نظم و نسق کی جانب سے سیکوریٹی سے متعلق تشویش کی یکسوئی نہیں کی جاتی ہے تو وہ اپنے فیصلہ پر نظرثانی بھی کرسکتی ہے۔ پردیش کانگریس سربراہ جی اے میر نے کہا کہ ہم بی جے پی اور آر ایس ایس کو آسان میدان فراہم ہونے نہیں دینگے۔