نئی دہلی۔25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی ممبر ااف پارلیمان نے آج کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ ملک کو مذہبی خطوط پر منقسم کررہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس بے حس ہوچکی ہے اس لیے وہ ہجومی تشدد کے مسئلہ پر حکومت کے موقف کی تائید کرتے ہیں۔ مسٹر برلا نے کہا کہ کھیتارام کے خلاف حکومت راجستھان سے کارروائی کررہی ہے اور الوار واقعہ کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ وزیر پارلیمانی امور مسٹر اننت کمار نے بیان دیا کہ ارکان پارلیمنٹ کے ہجومی تشدد کے بارے میں احساسات کو وہ وزارت داخلہ تک پہنچا دیں گے۔ وزراء داخلہ نے کل بیان دیا کہ ہجومی تشدد سے نمٹنے کے لیے ضرورت پڑنے پر قانون سازی کی جائے گی۔ ضلع الوار میں 28 سالہ نوجوان کو گائے کی اسمگلنگ کے شبہ میں اور ایک ہریجن کھیتارام کو رجستھان میں ایک مسلم خاتون کے ساتھ تعلقات رکھنے پر پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا تھا۔