کانگریس پر آبپاشی پراجیکٹس میں رکاوٹیںپیدا کرنے کا الزام : کے ٹی آر

حیدرآباد 27 ستمبر ( پی ٹی آئی ) ٹی آر ایس لیڈر و کارگذار وزیر کے ٹی راما راو نے آج اسمبلی انتخابات کیلئے اپنی پارٹی کی مہم کا آغاز کیا اور کانگریس و دیگر اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ وہ محبوب نگر کے قریب ناگرکرنول میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس قائدین نے عدالتوں سے رجوع ہوتے ہوئے آبپاشی پراجیکٹس کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کیں ۔ کانگریس قائدین ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے کئے جارہے ترقیاتی کاموں کو ہضم نہیں کر پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب آبپاشی اسکیمات سے ترقی ہو رہی ہے تو کانگریس قائدین کو یہ سب کچھ ہضم نہیں ہو رہا ہے اس لئے وہ رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔