کانگریس پارٹی کے ذریعہ ہی وارڈ میں ترقی ہوگی : رچا ملا سدیشور

شمس آباد ۔ 2 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میں ایم پی ٹی سی II انتخابات اپنے آخری مرحلہ تک پہنچ رہی ہے ۔ ہر پارٹی اپنی اپنی کامیابی کے دعوے پیش کررہے ہیں ۔ شمس آباد میں ایم پی ٹی سی II انتخابات کے لیے کانگریس پارٹی وارڈ میں عوام سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس امیدوار ریشماں سلطانہ کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور نے کہا کہ شمس آباد میں کانگریس پارٹی نے جتنے ترقیاتی کام انجام دئیے ہیں دیگر پارٹیوں کے مقابل کافی زیادہ ہے ۔ ہم نے موسم گرما میں پانی کی قلت کو دورکرنے کے لیے ہر محلہ میں پانی کے بورس ڈالے انڈر گراونڈ ڈرینج کے مسئلہ کو حل کیا ۔ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام بھی کروائے اس کے علاوہ عوام کو جتنے بھی مسائل پیش آئے تمام کو حل کرنے کی تمام کوشش کی اور کامیابی بھی حاصل کئے ۔ سید رفیع الدین قادری نے کہا کہ وارڈ میں جتنے بھی مسائل ہے ان سے واقفیت حاصل کرلی گئی ہے ۔ انتخابات میں کامیابی کے ساتھ ہی تمام مسائل کو حل کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر وینوگوڑہ کانگریس منڈل صدر ، مرلیدھر ریڈی ، رمنا ریڈی ، چکردھر ریڈی ، شنکر ریڈی کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے ۔۔