کانگریس پارٹی کے ذریعہ ہی ملک کی ترقی ہوگی : کنڈہ سنگیتا ریڈی

شمس آباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع پدا شاہ پور میں کنڈہ ویشویشور ریڈی کی اہلیہ کنڈہ سنگیتا ریڈی نے دورہ کرتے ہوئے گھر گھر جاکر عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی اور عوام سے اپیل کی کہ کانگریس امیدوار کنڈہ ویشویشور ریڈی کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائے ۔ سنگیتا ریڈی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ریاست اور ملک ٹی آر ایس اور بی جے پی کی قیادت میں تباہ ہورہا ہے ۔ آج ریاست کروڑہا روپیوں کے قرض میں ڈوبا ہوا ہے ۔ ریاست اور ملک صرف کانگریس کے اقتدار میں ہی ترقی کرسکتی ہے اور عوامی مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے عوام سے کئی وعدے کئے لیکن اس کی تکمیل آج تک نہیں ہوئی ۔ وہ صرف زبانی وعدے کرتے ہوئے عوام سے ووٹ حاصل کررہے ہیں ۔ عوام کی بھلائی و خدمت کرنے والوں کو ٹی آر ایس روک رہی ہے جس کی وجہ سے کنڈہ ویشویشور ریڈی نے برسر اقتدار پارٹی کو چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی ۔ اور وہ آج کھل کر عوام کی خدمت کررہے ہیں ۔ اس موقع پر وینوگوڑ پی سی سی ممبر ، راچا ملا سدیشور شمس آباد سرپنچ ، محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ کے علاوہ عوام خاص کر خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔