کانگریس وفد کی آج گورنر سے ملاقات

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اپریل (آئی این این) آندھراپردیش کانگریس کمیٹی کا ایک وفد چہارشنبہ کو گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے راج بھون میں ملاقات کرتے ہوئے آندھراپردیش کے عوام کو درپیش مختلف مسائل پر نمائندگی کرے گا۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر این رگھو ویرا ریڈی کی قیادت میں یہ وفد بالخصوص طلبہ اور کسانوں کے مسائل پر گورنر کی توجہ مبذول کروائے گا۔