کانگریس مسلمانوں کی پارٹی نہیں بلکہ ملک کے ہر غریب آدمی کی پارٹی : ندیم جاوید

نئی دہلی : کانگریس مسلمانوں کی پارٹی ہی نہیں بلکہ ملک کے ہر اس شخص کی پارٹی ہے جس کو مودی سرکارمیں نہ تو روز گار ملا نہ نوکری ملی او رنہ ہی تحفظ ملا ۔راہل گاندھی ملک کے ہر غریب کی لڑائی ہی نہیں لڑرہے ہیں بلکہ مسلمانوں کے ساتھ ہورہے نا انصافی کو لے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار دہلی کانگریس اقلیتی سیل کے سربراہ ندیم جاوید نے کیا ۔

اس پروگرام کی صدارت اقلیتی شعبہ کے صدر ایڈوکیٹ علی مہدی کررہے تھے ۔اس اجلاس میں مسلم ، سکھ ، جین ، کے نمائندے بھی موجود تھے ۔اس پروگرام کا مقصد راہل گاندھی کے مشن کے تحت اقلیتوں سمیت ملک کے ہرشخص کے حق میں چلائے جارہے منصوبوں جیسے پروجیکٹ شکتی سے اقلیتوں کو جوڑنے اور دہلی میں اقلیتوں کو مزید فعال بنانے کی سمت میں پارٹی کے حدف پر کام کرنے کاایجنڈہ پر تبادلہ خیال کرنا تھا ۔جس سے ۲۰۱۹ء میں ہونے جارہے انتخابات میں سیکولرسرکار بنانے کاپارٹی کا مشن پورا ہو ۔

اس موقع پر کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے صدر ندیم جاوید نے کہا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی نے ۲۰۱۹ء میں این ڈی اے سرکار کو اکھاڑ پھینکنے کیلئے لڑائی شروع کردی ہے اوراگلی سرکار کانگریس کی سیکولر سرکار بنے گی ۔انہوں نے کہا کہ اب پارٹی کی طرز پربلاک اور ضلع سطح کے ساتھ دہلی کے تمام ۲۷۲؍ وارڈوں میں دہلی اقلیتی شعبہ کے تحت بھی کام کیا جائے گا ۔