میرٹھ ۔ 24 فبروری۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک سابق کانگریس لیڈر کے مکان پر پولیس دھاوے کے دوران مغربی بنگال کی 2 خواتین گرفتار کرلی گئی جوکہ جسم فروشی میں ملوث تھیں۔ پولیس نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ باوثوق ذرائع سے اطلاع ملنے پر پولیس نے ضلع کے پلہاڈہ علاقہ میں واقع ایک دو منزلہ عمارت پر دھاوا کیا اور تلاشی کے دوران 2 خواتین برآمد ہوئیں۔ مغربی بنگال کی متوطن 20 اور 25 سال کی ان خواتین نے بتایا کہ ایک نوجوان نے انھیں روزگار کا جھانسہ دیکر اترپردیش لایا تھا ، پولیس کو اس نوجوان کی تلاش ہے ۔ جس فلیٹ پر دھاوا کیا گیا ہے وہ ایک سابق کانگریس لیڈر قمر جہاں کا ہے ۔ قمر جہاں نے بتایا کہ انھوں نے یہ فلیٹ کرایہ پر دیا تھا اور وہ بغرض علاج دہلی میں مقیم تھیں۔ صدر ضلع کانگریس ونئے پردھان نے بتایا کہ قمرجہاں بحیثیت سکریٹری ضلع مہیلا کانگریس کام کرچکی ہیں۔