کانگریس لیڈر سنیتا لکشما ریڈی بھی ٹی آر ایس میں شامل

حیدرآباد۔ یکم اپریل ( پی ٹی آئی ) کانگریس کو لوک سبھا انتخابات سے قبل ایک اور جھٹکا لگا ہے جب اس کی سابق وزیر سنیتا لکشما ریڈی نے آج ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راو بھی موجود تھے ۔ کے ٹی آر نے ادعا کیا کہ ریاست میں تلگودیشم ختم ہوچکی ہے اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ وہ تلنگانہ میں اپنے قیام کے بعد پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ نہیں لے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سنیتا لکشما ریڈی جیسے قائدین کی بھی ٹی آر ایس میں شمولیت کے بعد یہ کہنا بیجا نہیںہوگا کہ کانگریس بھی تلنگانہ میں ماضی کی بات ہوگئی ہے ۔ تلنگانہ میں کانگریس کے 19 کے منجملہ 10 ارکان اسمبلی ٹی آر ایس میں شامل ہوچکے ہیں۔