کانگریس لیڈر سلیم ذکریا کا انتقال

ممبئی ۔ 17 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سینئیر کانگریس لیڈر سلیم ذکریا کا آج صبح بعمر 74 سال قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں 3 فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ ذکریا کے فرزند النصیر مہاراشٹرا کانگریس کمیٹی کے ترجمان ہیں ۔ سلیم ذکریا 1992-93 میں شردپوار کی زیر قیادت حکومت میں وزیر تعلیم تھے ۔ انہوں نے باندرہ ویسٹ اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کی تھی ۔ صدر پردیش کانگریس اشوک چوہان نے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ ذکریا ایک دانشور اور ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے ۔ جنہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز ایک کارپوریٹر اور صدرنشین حج کمیٹی کی حیثیت سے کیا تھا اور عوامی مسائل کو خلوص دل کے ساتھ حل کرتے تھے ۔۔