کانگریس لیڈر سرفراز عالم کا انتقال

بھبھوا ۔ 23دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)بہار می قیمور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر سرفراز عالم کا آج انتقال ہوگیا۔وہ تقریباً 60سال کے تھے ۔قیمور ضلع کے بھبھوا شہر کے رہنے والے سرفراز عالم گزشتہ کچھ دنوں سے بیمار تھے ۔مسٹر عالم کا آج بنارس کے کاشی ہندو یونیورسٹی کے اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ان کے سوگوار اہل خانہ میں ان کی اہلیہ،ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔انہیں آج ہی بھبھوا شہر میں واقع قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔