کانگریس لیڈر جگدیش ٹائیلٹر کیخلاف سی بی آئی تحقیقات

نئی دہلی۔/27مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی عدالت نے 1984 کے مخالف سکھ فسادات کے سلسلہ میں کانگریس لیڈر جگدیش ٹائٹلر کے خلاف کیس میں سی بی آئی کی کلوزر رپورٹ پر سماعت کی تاریخ 22اپریل مقرر کی ہے۔ اس رپورٹ پر آج سماعت نہیں ہوسکی کیونکہ ایڈیشنل میٹرو پالیٹن مجسٹریٹ سراب پرتاب سنگھ آج اپنا اجلاس منعقد نہیں کرسکے۔ وہ ٹریننگ کے مقصد سے لکھنؤ گئے ہوئے ہیں۔ قبل ازیں عدالت نے کلوزر رپورٹ پر فسادات کی متاثرہ اور شکایت کنندہ لکھویندر سنگھ کور جس کے شوہر کو فسادمیں ماردیا گیا تھا نوٹس جاری کی تھی تاہم کور کے وکیل کامنا ووہرہ نے یہ دعویٰ کیا کہ متاثرہ خاتون کو اب تک نوٹس وصول نہیں ہوئی ہے۔