نئی دہلی ۔ یکم اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لوک سبھا چناؤ کیلئے اپنا منشور منگل کو یہاں جاری کرے گی ۔ منشور کی دستاویز صدر کانگریس راہول گاندھی اور تمام سرکردہ پارٹی قائدین بشمول سابق وزیراعظم منموہن سنگھ جاری کریں گے ۔ پارٹی کے اکبر روڈ پر واقع ہیڈکوارٹرس میں اس موقع پر دیگر اہم قائدین بھی موجود ہوں گے۔ منشور میں بیروزگاری اور نوکریاں پیدا کرنے پر توجہ مرکوز ہوگی ۔