کانگریس قائدین کی آج گورنر سے ملاقات

حیدرآباد۔ 22 مارچ (سیاست نیوز) کانگریس ارکان اسمبلی کے انحراف کے خلاف کانگریس پارٹی کا ایک وفد کل 23 مارچ کو گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کرے گا۔ گورنر نے کانگریس کے وفد کو ملاقات کے لیے 4 بجے کا وقت مقرر کیا ہے۔کانگریس کے وفد میں قائد اپوزیشن بھٹی وکرامارکا، صدرپردیش کانگریس اتم کمار ریڈی، سابق مرکزی وزیر قانون ویرپا موئلی، اے آئی سی سی جنرل سکریٹری انچارج تلنگانہ آر سی کنتیا اور دیگر اہم قائدین شامل رہیں گے۔ گورنر سے منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کی اپیل کی جائے گی۔