حیدرآباد۔/12مارچ، ( سیاست نیوز) قائد اپوزیشن ریاستی قانون ساز کونسل و سینئر تلگودیشم قائد مسٹر وائی رام کرشنوڈو نے مرکزی وزیر مسٹر جئے رام رمیش کو ایک جوکر سے تعبیر کیا اور کہا کہ مرکزی وزیر جئے رام رمیش نے سیما آندھرا کی ترقی کیلئے جن پیاکیجس کا تذکرہ کیا ہے ان میں سے کسی ایک کو بھی قانونی موقف حاصل نہیں ہے۔ آج اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر رام کرشنوڈو نے مرکزی وزیر مسٹر جئے رام رمیش پر تلگو عوام کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ کانگریس پارٹی اور اس کے قائدین ہمیشہ عوم کو گمراہ کرنے اور دھوکہ دینے کے عادی ہیں۔
قائد تلگودیشم پارٹی نے سابق چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ چیف منسٹر کے عہدہ سے بھرپور استفادہ کرکے تلنگانہ بل منظور ہونے کے بعد انہوں نے اپنا استعفی پیش کرنے کو ترجیح دی لیکن آج وہ غلط اور بے بنیاد الزامات دوسری پارٹیوں پر عائد کررہے ہیں۔ برلن کی دیوار کے تعلق سے بارہا کہنے والے مسٹر این کرن کمار ریڈی سیانہوں نے استفسار کیا کہ تلگو عوام کے درمیان کس نے تعمیر ( حائل ) کی، اس تعلق سے عوام کے روبرو وضاحت کرنے کا مسٹر کرن کمار ریڈی سے انہوں نے مطالبہ کیا۔