کانگریس رکن اسمبلی ابراہام تلگودیشم میں شامل

حیدرآباد 25 مارچ (سیاست نیوز) گاندھی بھون میں کل احتجاج کرنے والے
کانگریس کے رکن اسمبلی مسٹر ابراہام نے آج چندرابابو نائیڈو سے ملاقات کرتے ہوئے محبوب نگر میں منعقدہ پرجا گرجنا پروگرام میں تلگودیشم پارٹی میں شمولیت احتیار کرلی۔ وہ عالم پور اسمبلی حلقہ سے نمائندگی کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ کل اپنے حامیوں کے ساتھ گاندھی بھون پہونچ کر مسٹر ابراہم نے احتجاج کیا۔ ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی انتخابات میں پارٹی کے بی فارمس ان کے بجائے چند دن قبل وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے کانگریس میں شامل ہونے والے قائد کو دینے کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کانگریس پارٹی میں دولتمندوں اور اعلیٰ طبقات کی اجارہ داری چل رہی ہے۔ وہ پسماندہ طبقات سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے انھیں نظرانداز کیا جارہا ہے۔