کانگریس دو قائدین کی معطلی ختم

حیدرآباد۔ 21 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے محبوب نگر کے دو قائدین کی معطلی کو ختم کردیا ہے۔ تادیبی کمیٹی کی صدرنشین ایم کودنڈاریڈی نے آج اس سلسلہ میں احکامات جاری کیے۔ محبوب نگر کے سینئر قائد سید ابراہیم اور پردیش کانگریس کے سکریٹری سریندر ریڈی کی معطلی کو فوری اثر کے ساتھ ختم کردیا گیا۔