کانگریس حکومت میں ہی آندھراپردیش کو خصوصی موقف یقینی: بھٹی

حیدرآباد ۔ 6 ؍ مئی ( سیاست نیوز)ٹی پی سی سی کارگذار صدر ملو بھٹی وکرامکر نے کہا کہ آندھراپردیش کو خصوصی صرف کانگریس پارٹی کی حکومت میں ہی ممکن ہے ۔اے آئی سی سی سکریٹری جی ردراجو کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک خانگی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے بھٹی نے کہا کہ آندھراپردیش کو دیئے گئے تیقنات کی تکمیل صرف کانگریس پارٹی ہی کرے گی ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ملک کے مستقبل کے وزیراعظم صدر کانگریس راہول گاندھی ہی ہوں گے ۔ انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی پر الزام عائد کیا کہ کرناٹک کے اسمبلی انتخابات میں وہ نچلی سطح پر گر کر تنقیدیں کر رہے ہیں ۔