حیدرآباد 5 نومبر ( این ایس ایس ) سوریا پیٹ ضلع میں تنگاترتی حلقہ کے تقریبا 200 کانگریس قائدین اور کارکنوں نے وزیر توانائی جگدیش ریڈی کی موجودگی میں ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ وزیر موصوف نے انہیں روایتی شال پیش کرتے ہوئے پارٹی میں شامل کیا ۔ تلگودیشم قائدین ایم اوپیندر ‘ ڈی ویرا ریڈی ‘ ایم چندراکلا ‘ آئی وینکٹ ریڈی کے علاوہ کانگریس قائدین جی مکند ریڈی ‘ کے وینکٹیشورلو اور دوسروں نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ تلگودیشم اور کانگریس قائدین ترقی کیلئے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور یہ سب حکومت کی فلاحی اور ترقیاتی اسکیمات کی تائید کر رہے ہیں۔