حیدرآباد 28 اپریل ( این ایس ایس ) وزیر افزائش مویشیان ٹی سرینواس یادو نے آج اپوزیشن کانگریس پر تنقید کی اور کہا کہ اسے ریاست میں تمام شعبہ جات میں ہونے والی ترقی نظر نہیں آ رہی ہے ۔ یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرینواس یادو نے کانگریس قائدین پر حکومت اور اس کے ترقیاتی پروگراموں کے خلاف گمراہ کن پروپگنڈہ چلانے کا الزام عائد کیا اور دعوی کیا کہ کئی پراجیکٹس کو ریکارڈ وقت میں مکمل کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی اضلاع سے کسانوں کی نقل مقامی کو روکنے میں حکومت نے کامیابی حاصل کی اور کئی اضلاع میں کسانوں کو آبپاشی کیلئے پانی سربراہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوکھی اور بنجر زمینوں کو سیراب کرنے کا کارنامہ کیا گیا ہے ۔