حیدرآباد ۔ 25 ؍ فبروری ( این ایس ایس ) کانگریس کی پرجا چیتنیہ بس یاترا کل 26 ؍ فبروری کو 10 بجے دن نامپلی کی درگاہ حضرات یوسفینؒ پر حاضری ‘ 11 بجے دن اُرے مائسماں مندر اور دوپہر 12 بجے سعیدآباد سے چرچ سے آشیرواد کے بعد چیوڑلہ سے شروع ہوگی ۔ یاترا میں شامل کانگریس قائدین دوپہر ایک بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ شرکت کے بعد عوام سے ملاقات کریں گے ۔ رات میں توقف کے بعد 27 فبروری کو یہ بس یاترا تانڈور پہونچے گی جہاں ایک بجے دن جلسہ عام منعقد ہوگا ۔ بعد ازاں شام 4 بجے سنگاریڈی پہونچے گی اور اس میں شامل قائدین جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور رات میں توقف کیا جائیگا ۔ 28 ؍ فبروری کو کانگریس کی شعور بیداری بس یاترا ایک بجے دن ظہیرآباد پہونچے گی اور جلسہ عام سے خطاب کیا جائیگا اور چار بجے شام نارائن کھیڑ پہونچنے کے بعد ایک اور جلسہ عام سے خطاب مقرر ہے ۔