کانگریس ایم پی سامباشیوا راؤ کل تلگودیشم میں شامل ہوجائیں گے

حیدرآباد 29 مارچ ( سیاست نیوز ) کانگریس کے سینئیر قائد گنٹور مسٹر آر سامبا سیوا راؤ رکن پارلیمان تلگو سال نو اگادی کے موقعہ پر 31 مارچ کو صدر تلگو دیشم مسٹر چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کرکے تلگو دیشم میں شامل ہوجائیں گے ۔ تلگو دیشم ذرائع نے کہا کہ مسٹر سامبا سیوا راؤ کے ہمراہ پارٹی قائدین و کارکن اور حامی بھی تلگو د یشم میں شامل ہوجائیں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاست کی غیر یقینی سیاسی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے ریاست کی تقسیم کی مخالفت میں پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کی تھی اور مسٹر سامبا سیوا راو کی تلگو دیشم میں شمولیت کی اطلاعات عام ہوئی تھیں ۔ لیکن مسٹر سامبا سیوا راؤ نے کل 31 مارچ کو بہر صورت صدر تلگو دیشم مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی موجودگی میں تلگو دیشم پارٹی میں شامل ہوجائیں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مسٹر رایاپاٹی کے تلگو دیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرجانے کی وجہ سے ضلع گنٹور میں کانگریس پارٹی کو زبردست دھکہ پہونچ سکتاہے ۔