کانگریس اور کرپشن کا ساتھ مچھلی اور پانی کی مانند،امیت شاہ کا ریمارک

میسورو۔31مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے صدرامیت شاہ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ کرناٹک میں بی جے پی اقتدار پر واپس ہوگی۔انہوں نے قدیم میسورو میں اپنے دورہ کے آج دوسرے دن میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں کہا، ’’مجھے یقین ہے کہ کرناٹک میں بی جے پی کامیابی حاصل کرے گی۔میں نے ریاست بھر کا دورہ کیا ہے اور عوام جو ترقی کے منتظر تھے ،کرپشن سے تنگ آگئے ہیں۔کانگریس اور کرپشن کا ایک دوسرے سے ساتھ ایسا ہی ہے جیسے مچھلی اور پانی لازم و ملزوم ہوتے ہیں‘‘۔ کرناٹک میں اسمبلی چناؤ ماہ مئی میں مقرر ہیں۔