کانگریس اور پاکستان مودی کے سیاست سے اخراج کے خواہاں، بی جے پی کا الزام

نئی دہلی 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی قائد نے اُس کو پاکستانی قائدین کے مماثل قرار دیتے ہوئے کہاکہ دونوں چاہتے ہیں کہ وزیراعظم نریندر مودی کو ہندوستانی سیاست سے خارج کردیا جائے۔ بی جے پی کے ترجمان سمبت پترا نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیاکہ مودی پر پاکستانی قائدین نے بشمول وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اِس قسم کی تنقید کی ہے اور سابق وزراء کیا کہہ رہے ہیں۔ اُنھوں نے صدر کانگریس راہول گاندھی پر الزام عائد کیاکہ وہ انتخابی مہم کے بہانے مودی پر مسلسل تنقیدیں کررہے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ بعض لوگ (راہول گاندھی) چاہتے ہیں کہ ہندوستان کا بڑا قائد بن جائیں۔ یہ پاکستانی قائدین سے کم نہیں جو کرپشن، خاندانی سیاست اور خوشامد کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ بعدازاں اُنھوں نے کہاکہ غریب،دلت ، پسماندہ طبقات ، عوام مودی کی تائید میں ہیں اور کوئی بھی اُنھیں سیاست سے خارج کرنا نہیں چاہتا۔