نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے دوبارہ اکثریت حاصل کرے گی او رنریندرمودی دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے ۔ کانگریس اور عام آدمی پارٹی یا دیگر جماعتیں بھی مل کر بی جے پی کو شکست نہیں دے سکتی ۔ ان خیالات کا اظہار دہلی کے چاندنی چوک حلقہ سے بی جے پی کے لوک سبھا امیدوار اور مرکزی وزیر ہرش وردھن نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کانگریس او رعام آدمی پارٹی کی اصل حقیقت سے نابلد ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دونوں کے اتحاد کو ہرانے میں مز ا آئے گا اور شکست اور دلچسپ ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کیلئے ہمیں پیشین گوئی ہے کہ عام آدمی پارٹی سے انتخابی مفاہمت کے بعد اس کی حیثیت ، اہمیت ، قابل رحم ہوگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال کی پریشانی صبح و شام دیکھنے میں آرہی ہیں وہ دہلی کے وزیر اعلیٰ ہونے کے باوجود کانگریس کے سامنے گڑگڑا رہے ہیں ۔ ہرش وردھن نے دعوی کیا کہ بی جے پی دہلی میں ۷؍نشستوں پر فتح حاصل کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کے ساتوں سیٹوں پر بی جے پی کارکنان سرگرم ہیں او ر مستعدی سے پارٹی کیلئے کام کررہے ہیں ۔