کانگریس امیدوار آج پرچہ نامزدگی داخل کریں گے

حیدرآباد۔ یکم نومبر (سیاست نیوز) حلقہ لوک سبھا ورنگل کے ضمنی انتخاب کے لئے کانگریس کے امیدوار سرسلہ راجیا پیر کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی نے اپنے اس یقین کا اظہار کیا کہ راجیا ایک لاکھ سے زائد ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے کیونکہ ٹی آر ایس حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے اور ضمنی انتخابات میں اس کو عوام کے غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا اور عوام کانگریس کا ساتھ دیں گے۔