حیدرآباد 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کانگریس پارٹی کی جانب سے آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی امیدواروں کی فہرست دسہرہ سے قبل 18 اکٹوبر تک جاری کی جائے گی۔ کانگریس پارٹی نے فہرست تیار کرنے کا کام تیز کردیا ہے۔ عظیم اتحاد میں شامل پارٹیوں کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے کے علاوہ صدر پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی نے دیگر اُمور کا جائزہ لیتے ہوئے امیدواروں کے انتخاب کو قطعیت دینے پر توجہ دی ہے۔ یہ فہرست اسکریننگ کمیٹی کو روانہ کی جائے گی تاکہ امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دی جاسکے۔