کانگریس ارکان اسمبلی و ارکان کونسل کا راجیہ سبھا انتخابات میں مقابلہ

حیدرآباد 23 جنوری (پی ٹی آئی )آندھرا پردیش کے ساحلی آندھرا اور رائلسیما سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ اور ارکان کونسل نے 7 فبروری کو منعقدہ راجیہ سبھا انتخابات میں متحدہ آندھرا پردیش پلیٹ فارم سے مقابلہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ کانگریس کو دباؤ ڈالنے کیلئے سمیکھیا آندھرا پردیش کے نام پر اپنی پارٹی کے رفقاء کی تائید سے ان ارکان اسمبلی و کونسل نے انتخابی میدان میں اُترنے کا فیصلہ کیا ۔ سینئر ترین رکن اسمبلی جے سی دیواکر ریڈی نے پارٹی کے خلاف بغاوت کی ہے۔سونیا گاندھی کو کانگریسی صدر کی حیثیت سے ہٹادینے کا مطالبہ کیا ہے اور راجیہ سبھا انتخابات کیلئے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایم ایل سی چیتنیا راجو بھی مقابلہ کرنے کے خواہاں ہیں۔ اس مسئلہ پر چیف منسٹر کرن کمار ریڈی اور صدر پردیش کانگریس کمیٹی بوتسہ ستیہ نارائن کل نئی دہلی میں کانگریس ہائی کمان اور دیگر قائدین کے ساتھ تبادلہ خیال کری