کانگریس ، تلگو دیشم و مجلس کے سینکڑوں کارکنوں کی ٹی آر ایس میں شمولیت

شمس آباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر حلقہ کے اپرپلی میں ٹی آر ایس کے اجلاس میں سید مزمل احمد ٹی آر ایس اپرپلی ایریا کمیٹی صدر کی قیادت میں کانگریس ، تلگو دیشم اور مجلس کے سینکڑوں کارکنوں نے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ عطا پور کارپوریٹر آر وجیا اور راجندر نگر کارپوریٹر کے سری لتا نے کارکنوں کو پارٹی کا کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں استقبال کیا ۔ سید مزمل احمد نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں ٹی آر ایس کے ترقیاتی پروگرامس خاص کر ڈبل بیڈ روم اسکیم ، شادی مبارک ، پنشن کی رقم میں اضافہ سے متاثر ہو کر کانگریس ، تلگو دیشم اور مجلس کے کارکن ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔ 18 ماہ کی مختصر مدت میں کے چندر شیکھر راؤ ریاست کو علحدہ مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اور شہر حیدرآباد کو ملک کا سب سے بہترین شہر بنانے میں کے چندر شیکھر راؤ ، کے ٹی راما راؤ ، جناب محمد محمود علی وغیرہ نے اہم رول ادا کیا ۔ آئندہ تین سالوں میں ریاست میں مزید ترقی کے ذریعہ دنیا میں شہر حیدرآباد کو اول مقام تک پہنچایا جائے گا ۔۔