کانگریس ، تلگودیشم و بی جے پی قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت

شمس آباد ۔ /24 جون (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع پداتپرا میں کانگریس ، تلگودیشم اور بی جے پی قائدین سینکڑوں کی تعداد میں ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ۔ ایم ایل سی نریندر ریڈی اور راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے انہیں پارٹی کھنڈوا پہناکر استقبال کیا ۔ نریندر ریڈی ایم ایل سی نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کی فلاحی اسکیمات سے متاثر ہوکر دیگر پارٹی کے قائدین ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ حکومت فلاحی اسکیمات کے ذریعہ ریاست کو سنہرا تلنگانہ بنارہی ہے ۔ راجندرنگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کررہی ہے اور انتخابات سے قبل کئے وعدوں کی تکمیل ہوچکی ہے ۔ پینے کا پانی ریاست کے ہر گھر کو بہت جلد سربراہ کیا جائے گا ۔ ریاست میں ٹی آر ایس حکومت نے 24 گھنٹے بلاوقفہ برقی سربراہی کا عظیم کارنامہ انجام دیا ۔ ریاست کی ترقی ٹی آر ایس کے دور میں ہی ہوگی ۔ اس موقع پر کے چندرا ریڈی ٹی آر ایس منڈل صدر ، دیپا ملیش ضلع نائب صدر کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔