کانگریس ، اقتدار کیلئے ووٹ بینک سیاست میں ملوث

اپوزیشن پر ووٹوں کیلئے عوام کو تقسیم کرنے کا الزام ، اجمیر میں ریالی سے وزیراعظم کا خطاب

اجمیر۔ 6 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ اقتدار حاصل کرنے کیلئے ووٹ بینک سیاست پر عمل پیرا ہے اور عوام کو تقسیم کررہی ہے۔ وزیراعظم نے راجستھان اور دیگر چار ریاستوں میں نومبر اور ڈسمبر میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابات سے متعلق تواریخ کے اعلان سے عین قبل آج یہاں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے یہ الزام عائد کیا۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ کانگریس کو پھر برسراقتدار آنے نہ دیں۔ مودی نے کہا کہ ووٹ بینک سیاست اب منعقد ہونے والے انتخابات تک محدود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں جو ووٹ بینک کی سیاست کرتی ہیں، جب وہ اقتدار میں ہوتی ہیں تو بیورو کریسی کو تقسیم کرتی ہیں جس کی وجہ سے حکومت پر مضر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ چیف منسٹر راجستھان وسندھرا راجے کی ریاست گیر سیاسی یاترا کے اختتام کے سلسلے میں منعقدہ اس ریالی سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ وہ (اپوزیشن) ووٹ بینک سیاست کے مطابق بجٹ مختص کرتے ہیں اور اس طرح مجموعی ترقی نہیں ہوپاتی ہے۔ مودی نے کہا کہ کانگریس کی گزشتہ 60 سال سے یہ روایت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس قائدین کی ہائی کمان ایک خاندان ہے اور وہ صرف اس خاندان کی تعظیم کرکے ہی سیاست کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اس پارٹی پر نچلی سطح کی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ کانگریس قائدین دو سال پہلے لائن آف کنٹرول پر فوج کی جانب سے کئے گئے سرجیکل اسٹرائیکس پر سوالات کررہے ہیں اور اس طرح سپاہیوں کی توہین کررہے ہیں۔ راجستھان گاؤرو یاترا کے اختتام پر منعقد کی گئی