تیہاری (بہار) ۔ 29 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی چمپارے ضلع کی ایک عدالت میں ایک پولیس کانسٹبل کی آنکھوں میں مرچ پاؤڈر پھینکتے ہوئے ایک زیر دریافت قیدی فرار ہوگیا جبکہ کانسٹبل اس کی حفاظت پر متعین تھا۔ پولیس نے بتایا کہ قیدی نیاز خان کو ایک قتل کیس کی سماعت کیلئے ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کرنے کے بعد دوبارہ لاک اپ منتقل کیا جارہا تھاکہ اچانک اس نے ایک کانسٹبل چندرا شیکھر پاسوان کی آنکھوں میں مرچ پاؤڈر پھینکتے ہوئے فرارہوگئے ۔ یہ پاؤڈر اس نے اپنی جیب میںچھپالیا تھا۔